ہیکرز نے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کی گارڈن سپرنٹنڈنٹ کے بنک اکاونٹ سے ایک لاکھ بیاسی ہزار کی رقم ٹرانسفر کر لی قیصر ناگی کے مطابق اس کو ایک موبائل فون نمبر سے کال موصول ہوئ اور خود کو بنک ملازم ظاہر کرتے ہوئے کال کرنےوالے نے ڈیٹا طلب کیا شک گزرنے پر ڈیٹا دینے سے انکار پر کچھ دیر بعد پی ٹی سی ایل اسلام آباد کے نمبر سے کال آئ کال کرنے والے نے خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئ اے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے خلاف ایک درخواست آئ ہے اس لیے بنک سے تمہارا ڈیٹا لیا جا رہا ہے اب دوبارہ کال آئے گی انُکو ڈیٹا دے دینا نہیں تو تمہارے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جائے گا جس کے بعد دوبارہ کال آنے کے بعد مجھ سے اے ٹی ایم کوڈ نمبر پوچھا گیا اور مزید معلومات لی گئی اس دوران اس کے اکاونٹ میں موجود ایک لاکھ بیاسی ہزار کی رقم فوری ٹرانسفر کر لی گئی جس کا بنک ویب سائٹ سے میسج موصول ہوتے ہی بنک رابطہ کیا تو معلوم ہوا کے بنک اکاونٹ خالی ہو چکا ہے پولیس کو کارروائ کے لیے رابطہ کیاگیا تو پولیس نے کہا یہ کیس سائبر کرائم لاہور کا بنتا ہے جس کو کارروائ کے لئے باقاعدہ درخواست دی گئی ہے قیصر ناگی نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائ کرتے ہوئے میری رقم واپس دلوائ جائے