• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہا ئی افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

May 2, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگن کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہا ئی افسوس ناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہناتھا کہ ن لیگ کی جانب سے یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے والی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟