• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فواد عالم نے انوکھا ریکارڑ قائم کرتے ہوئے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

May 2, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)فواد عالم نے 18 اننگز میں چار سینچریاں سکور کرکے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق اس سے قبل تیز رفتاری سے چار ٹیسٹ سینچریاں سکور کرنے میں سلیم ملک پہلے نمبر پر تھے انہوں یہ کارنامہ 24 اننگز میں سرانجام دیا تھا جبکہ لیجنڈری بلے باز یونس خان نے یہ کارنامہ 25 اننگز میں سرا نجام دیا تھا۔ تاہم زمبابوے کے خلاف چوتھی سینچری سکور کرکے فواد عالم نے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔