• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا

May 2, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔
اداکارہ حرا مانی بچوں کے ساتھ اپنی گاڑٰی میں گھر پہنچی تھیں۔ جب وہ گاڑی سے نکلنے کی کوشش کرنے لگیں تو اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اداکارہ سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔
اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ڈکیتی کے بعد آسانی کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔