• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوینٹی بھارت سے متحدہ عرب منتقلی کی خبروں پر آئی سی سی نے خاموشی توڑ دی ، شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کر دیا

May 3, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اکتوبر میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیاہے لیکن بیک اپ پلان کیلئے یو اے ای کاآپشن موجود ہے ۔
آئی سی سی نے مقامی اخبار ’ جنگ نیوز ‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس وقت ٹورنا منٹ کی بھارت سے منتقلی کا فیصلہ قبل از وقت ہو گا ،ہم کورونا کے دوران بھارت کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ آئی سی سی کے ترجمان نے پاکستانی کھلاڑیوں ، صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزوں کے اجراءکے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ویزے کے بارے میں جب بھارتی بورڈ ہمیں تحریر ی ضمانت دے گا اس وقت یہ معاملہ میڈیا سے شیئر کیا جائے گا ۔بھارتی بورڈ اب ٹورنامنٹ کے میچ نو کی بجائے پانچ شہروں میں کرانے کیلئے تیار ہے ۔