• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر دہشتگردوں کاحملہ،چار جوان شہید، چھ زخمی

May 5, 2021

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا ، حملے میں چار ایف سی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ ژوب میں پیش آیا ، اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، ایف سی کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔شہداءمیں حوالدار نور زمان ، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ۔