چنائی (ویب ڈیسک) بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروکامیڈین پانڈو کورونا وائرس کے باعث چل بسے، اداکار پانڈو کی عمر 74 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی موت نے پوری کولی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔