• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوروناوائرس کی تیسری لہرسے عوام کے بچائو اورعیدالفطرکے موقع پرامن وامان کے قیام کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان شہر،سرکلرروڈاورمضافاتی علاقوں میں پولیس ،ضلعی انتظامیہ اورپاک فوج نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

May 9, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
کوروناوائرس کی تیسری لہرسے عوام کے بچائو اورعیدالفطرکے موقع پرامن وامان کے قیام کے لیے ضلعی پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایت پرڈیرہ اسماعیل خان شہر،سرکلرروڈاورمضافاتی علاقوں میں پولیس ،ضلعی انتظامیہ اورپاک فوج نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے کی ۔ فلیگ مارچ میں ٹریفک پولیس کے ہیوی موٹرسائیکلز،پولیس اورضلعی انتظامیہ کی گاڑیاں اورپاک فوج کے دستے شامل تھے بعدازاںضلعی پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسین لیاقت نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے ۔شہری حکومتی ایس اوپیز پرمکمل عمل کریں۔ماسک کااستعمال کریں۔حکومت کی جانب سے کوروناسے بچائوکے حوالے سے لگائے گئے لاک ڈائون پرعمل کیاجائے ۔پولیس حکومتی احکامات پرعمل کرے گی۔ شہری حکومتی ایس اوپیز کے حوالے سے اداروں سے تعاون کریں ۔