لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پروفیشنل گولفر سر نک فیلڈو نے چوتھی شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 63سالہ نک فیلڈو نے 57سالہ لنزے ڈی مارکو نامی خاتون کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی پہلے 6شادیاں ہو چکی ہیں اور اب وہ ساتویں بار نک فیلڈو کی دلہن بنی ہے۔ لنزے سابق برہنہ ڈانسر ہے اور ایک بار منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا بھی پا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نک فیلڈو اور لنزے کی ملاقات 2018ءمیں ہوئی تھی اور تب سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ لنزے کی شادی کی خبر پراس کے ایک سابق شوہر رینڈی ہائنے کا کہنا تھا کہ ”لنزے کے سابق شوہر ہی اتنے ہیں کہ اگر وہ انہیں اپنی شادی کی تقریب میں بلا لے توتقریب کا تمام انتظام ہم سنبھال سکتے ہیں۔“
معروف کھلاڑی نے چوتھی شادی کرلی لیکن اس سے قبل دلہن کتنی شادیاں کرچکی ہے؟ کوئی بھی پریشان ہوجائے
