• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

May 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ، بعدازاں انہیں سی ایم ایچ سے فاروق ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ہی ادا کی جائے گی ۔

عارف لوہار کی لوک موسیقی پنجاب کے روایتی لوک ورثہ کی نمائندگی کرتی ہے۔عارف لوہار گذشتہ 20 سالوں کے دوران میں دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔