• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان آج عوام سے ٹیلی فون کے ذریعے بات کریں گے

May 11, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ڈیڑھ بجے ایک مرتبہ پھر بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

وزیراعظم سے عوام کی گفتگو ٹیلی فون،ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس سیشن کو” آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ کا نام دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کا شیڈول جاری کیا تھا۔