• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی اداکارہ میرا جی کی سالگرہ

May 12, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) تنازعات کا شکار رہنے والی لالی ووڈ اداکارہ میرا 44 برس کی ہوگئی ہیں۔
فلم باجی کی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ گزارا، جہاں انہوں نے اپنی محنت سے سکرین پر جلوے بکھیرے ، وہیں کچن میں بھی اپنا ہنر آزماتی دکھائی دیں، میرا نے 1995 ء میں اپنے کیریئرکا آغاز کیا تھا لیکن انہیں “کھلونا” میں مرکزی کردار نے 1999ء میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ارتضیٰ رباب المعروف میرا نے ڈرامے اور فلم کے علاوہ ماڈلنگ بھی کی اور ٹی وی پریزینٹر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں، بتایاگیا ہے کہ اداکارہ جلد ہی اپنا کپڑوں اور لپس سٹک کا برانڈ بھی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔