• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیےانوکھا قانون متعارف کروادیا

May 14, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کے فزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں قرنطینہ ہونے سے پہلے سب کھلاڑی احتیاط کریں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔اس سے قبل کورونا کیسز سامنے آنے پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ چند روز تک انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کیساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔