عمران خان خیبر پجتونخواں سے
پشاور سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے شہر کے اطراف میں سرگرم جعل ساز گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم جعلی کرنسی استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے قبضہ سے ہزاروں روپے جعلی کرنسی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ آغا میر جانی شاہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران جوانوں کو اطلاع ملی کہ ایک جعل ساز جعلی کرنسی کے ذریعے مویشی خریدنے کی کوشش کر رہا ہے جس پر سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے جعل ساز امیر حمزہ ولد محمد شاہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ہزاروں روپے جعلی کرنسی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ آغا میر جانی شاہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے