(نویداقبال چوہدری) ایس پی انویسٹی گیشن نے سٹی سرکل کے کیٹگری “A”کے سینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹاؤن اے علاقہ تھانہ کینٹ کا وزٹ کیااورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع بھر میں مسیحی برادری کے عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،چرچ ہائے کی سیکیورٹی پر ایس ایچ اوز سمیت افسران وملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص کو مکمل تلاشی کے بعد آنے دیا گیاجبکہ عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس اہلکاربھی ڈیوٹی پرموجودتھیں۔علاوہ ازیں چیکنگ کے لیے اہم پوائنٹس پر واک تھر وگیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔لگائی گئی ڈیوٹی کو ایس ایچ او ز اورسرکل افسران نے بار بار چیک کیا عبادتی پروگراموں پر کورونا ایس پیز پر چرچ انتظامیہ کے تعاون سے عمل درآمدکروایا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجودتھے جنہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کوچرچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بر یف کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ کویقینی بنا نا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے چرچ کی ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دیں،دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔عبادت کے دوران چرچ ہائے کے اردگرد سیکیورٹی کے حوالے سے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اورپولیس موبائلز کی پیٹرولنگ بھی جاری رہی۔