• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

May 17, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اس ضمن میں غنا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔
غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔‘اداکارہ کی مہندی کی تصویروں کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
دوسری جانب ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔