• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کا ریجنل پولیس آفس بہاولپور کی سیکورٹی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

May 17, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) آر۔ پی۔ او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے آر۔ پی۔ او آفس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے عید ملی اور ان کے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جوانوں کا مورال بلند ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔جبکہ آر۔پی۔ او آفس میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں مسجد کی تعمیر،آفس پارکنگ وغیرہ کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر آر۔ پی۔ او بہاولپور کا کہنا تھا کہ ریجن بھر کی پولیس نے رمضان المبارک اور عید کے تہوار پر اپنی فیملیز سے دور رہتے ہوئے شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر فرض کی ادائیگی کی ہے اس پرپولیس کے افسران وجوان شاباش کی حقدار ہے مجھے امید ہے کہ پولیس اسی طرح سے تن من اور دھن سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی.