• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“جو لوگ سفیر بن سکتے ہیں انہیں ضرور آنا چاہیے” مہوش حیات نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی

May 18, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد ان کا سیاست میں آنے کا ارادہ مزید پختہ ہوا ہے، انہیں جب بھی موقع ملا وہ سیاسی میدان میں طبع آزمائی ضرور کریں گی۔ جو لوگ بھی پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں یا سفیر بن سکتے ہیں انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہیے۔
اپنی پروفیشنل زندگی کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہیں۔ اِن دنوں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر ایک فلم بن رہی ہے اور وہ اس میں نظر آئیں گی۔