• Tue. Apr 16th, 2024

دکھی افراد کی خدمت عباد ت کا درجہ رکھتی ہے۔ اچھے ایماندار اور محنتی لوگوں کو آگے لاکرعوام دوست پولیس کلچرکوپرموٹ کرناہے۔

Sep 23, 2019

ساہیوال (بیورو رپورٹ )دکھی افراد کی خدمت عباد ت کا درجہ رکھتی ہے۔ اچھے ایماندار اور محنتی لوگوں کو آگے لاکرعوام دوست پولیس کلچرکوپرموٹ کرناہے۔ پولیس ملازمین رزق حلال کو اپنا شعار بنائیں۔سائلین سے بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس کے میٹنگ روم میں جملہ آفس سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرسلیم خاں رتھ، انسپکٹر سیکیورٹی سعید خان لودھی،اور تمام برانچ انچارجز و دیگر دفتری سٹاف شریک ہوا۔ میٹنگ میں دفتری سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی تمام 24ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر آن روڈ کیا جا چکا ہے۔اب ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کو بھی مرحلہ وار ٹھیک کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے تفتیشی افسران کوتفتیش مقدمات پر اٹھنے والے اخراجات کی بابت فوری کراس چیک جاری کرنے کاحکم بھی دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔پولیس ملازمین کے مسائل کو سننے کے لیے ہفتہ میں ایک دن مخصوص ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہدا کی فیملیزاوربیواؤں کے امدادی چیکس بروقت نہ ملنے پرمتعلقہ افسرسے سختی سے پیش آؤ ں گا۔ میٹنگ کے آخرمیں مجرمان اشتہاری عادی ریکارڈیافتہ ملزمان کے مکمل کوائف پولیس کے آن لائن سسٹم میں اپ ڈیٹ کر نے کاحکم دیاتاکہ ان کی بروقت گرفتاری یقینی بنائی جاسکے۔