لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 26 مئی کو جواب طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس باقر علی نجفی نے شہبازشریف کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت کی کی ، جس شہبازشریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہو چکاہے ، شہبازشریف نے اپنے عدالتی حکم کسی متعلقہ حکام کو جمع نہیں کروایا اور سیدھا ایئر پورٹ چلے گئے جہاں انہوں نے عملے کو عدالتی حکم دیدیا ۔شہبازشریف کے وکیل کا کہناتھا کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی ، عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا یا نہیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر اور بڑی جماعت کے صدرہیں ، جسٹس باقر علی نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اس عدالت میں آتا ہے تو بطور درخواست گزار آتا ہے۔