ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
بڑے پیمانے پر منشیات سمگل کرنے والے قانون کے شکنجے میں،ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او درابن ذوالفقار خان نے گاڑی سے66 کلو گرام چرس برآمد کرکے چرس اور گاڑی قبضہ پولیس کرلی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درابن ذوالفقار خانے زیرقیادت ڈی ایس پی خالد خان کلاچی سرکل نے بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ایک زبردست کاروائی کی ہے ،پولیس چیک پوسٹ درابن پر بدوران ناکہ بندی ایک مشکوک گاڑی نمبر D.I.K/456کے خفیہ خانوں سے 53پیکٹ چرس جو کہ وزن کرنے پر 66 کلوگرام نکلی،چرس معہ گاڑی کو قبضہ پولیس کیا گیا۔ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔