• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین گروپ نے ہم سے رابطہ کیا تو ضرور جواب دیں گے ، رانا ثناء اللہ

May 20, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کا گروپ ابھی نہیں بنا ، یہ بہت پہلے سے موجود تھا ، گروپ نے اگر ہم سے رابطہ کیا تو جواب ضرور دیں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے مگر اسے مانا نہیں جاتا، ہم نہیں چاہتے کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آجائیں ، جہانگیر ترین کا گروپ پی ٹی آئی کا پریشر گروپ ہے ، یہ تحریک انصاف کیلئے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پورے کرنے کے حق میں نہیں ۔