• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

May 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر انکا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،گلوکارہ نے پوسٹ میں اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ گلوکارہ نے ساتھ میں لکھا کہ تصویر کے لیے کوئی میک اپ نہیں، کوئی فلٹر نہیں، صرف کوویڈ-19 ہے۔ زندگی میں قرنطینہ موڈ آن ہوگیا ہے۔