• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امت مسلمہ خاموشی توڑ !!!!

May 21, 2021

کئی روز سے فلسطین کے نہتے مسلمان چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں جاگ امت مسلمہ جاگ ہماری مدد – – – کے لیے آ – – – حالانکہ بیت المقدس ہمیں حرمین کی طرح عزیز ہونا چاہیے جس کی حفاظت ہم لوگ اپنی جانوں پر کھیل کر کرتے ہیں لیکن مسلمانوں کا عظیم و مقدس ترین اثاثہ ان کی آنکھوں کے سامنے ضائع ہو رہا ہے یہودیوں کے ان نا پاک منصوبوں پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی انہیں شہ دے رہی ہے عیسائیت یہودیت یا کسی بھی مذہب کی مقدس عمارت یا عبادت گاہ پر کسی دوسرے مذہب کا شخص ناجائز قبضہ کرے تو اس مذہب کے لوگ پوری دنیا میں کہرام مچا دیں اپنی عبادت گاہ منہدم کرنے والے یا مشکوک کاروائی کرنے والے شخص کو پھانسی پر لٹکا کر نشان عبرت بنا دیتے ہیں کیونکہ مذہب ہر انسان کا سب سے حساس معاملہ ہوتا ہے جس پر وہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا اسی طرح مذہبی عبادت گاہوں پر کسی مذہب کے قبضے کو نا تو دنیا کا کوئی انسان مانتا ہے اور نا کوئی قانون لیکن ہماری بے حسی دیکھیں کہ ایک عرصہ دارز ہو چکا ہے لیکن ہماری غیرت ایمانی پر ایک آنچ تک نہ آئی قبلہ اول کے لیے ہماری کوششیں صرف ایک احتجاج پر مشتمل ہیں اور سال کے اس ایک دن کے علاوہ نہ تو ہمیں مسجد اقصی کی مظلومیت رلاتی ہے اور نہ اپنے قبلہ اول کی یاد تڑپاتی ہے القدس کی مظلومیت اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی سپہ سالاری میں حاصل ہونے والی شان و شوکت کا ذکر کیا جائے گا یہودی اپنے اعمال سے ہمیں بخوبی باور کرواتے ہیں کہ امت مسلمہ اب بانجھ ہو چکی ہے جو صلاح الدین ایوبی جیسے فرزند پیدا نہیں کر سکتی اگر ہم فاتح القدس نہیں بن سکتے تو کم از کم محافظ القدس تو بنیں تاکہ روز قیامت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرخرو ہو سکیں ورنہ ہمارا طرز عمل اور بے حسی روز قیامت ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شرمندہ کروا دے گی اس شرمندگی سے فقط وہ ہی بچہ گا جو مسجد اقصی کے دکھ اور امت مسلمہ کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتا ہے یہ ایمان والوں کا امتحان ہے کہ کو اپنے جذبات اور عمل کا رخ کس طرف موڑے رکھتا ہے آج وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی عوام پر یہودی بربریت کے خلاف امت مسلمہ کو حقیقی طور پر اکھٹا ہونا ہوگا قراردادوں جلسے جلوس کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ یہود و نصار اپنی تمام اخلاقی اور قانونی حدود عبور کر چکے ہیں اللہ رب العزت فلسطینی مسلمانوں کی مدد فرمائے آمین