• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد آفریدی کا وزیراعظم کو ایسا مشورہ کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت بھی واہ واہ کرنےلگے

May 22, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’سماء نیوز‘ کو دیا جانے والا انٹرویو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق گفتگو کرتےہوئےکہنا تھا کہ عمران بھائی جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بات کرتے تھے ساری قوم کھڑی ہوجاتی تھی، اب وہ وضاحتیں بہت دیتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کو چاہیے کہ اب وہ زرداری اور نواز شریف کو چھوڑدیں، 2 ڈھائی سال سے وہ جہاں جاتے ہیں ان ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔
سابق کپتان کاکہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی افتتاح کرتے ہوئے میں نے ان(عمران خان )کو جب بھی سنا ہے وہ زرداری اور نواز شریف ہی کہتے ہیں، پچھلی حکومتوں نے جو کچھ کیا آپ اسے چھوڑدیں، یہ دیکھیں کہ آپ کیا کررہے ہیں؟ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ کرکے دکھائیں اور آپ تبدیلی لے کر آئیں۔شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جس کے لیے ہم نے 2013ء میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لے کر آئیں، جو پرانا پاکستان ہے اس کو ٹھیک کردیں۔