• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیرا عظم عمران خان نے پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

May 23, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرا عظم عمران خان نے پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس شام چار بجے بنی گالہ میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ سے ہونے والی بات چیت اور اہم قومی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات چیت بھی کی جائے گی۔