• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکن کرکٹرز کو خصوصی پرواز کےذریعے پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

May 24, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکا کے 10 کرکٹرز کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سری لنکن کھلاڑی خلیجی ملک کی پرواز کے ذریعے خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے، تمام کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کے لیے درخواست دی تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا سی اے اے کے سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔