• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے نام لیے بغیر پاکستان کو گالی دے دی ،وجہ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

May 24, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر انہوں نے متنازعہ بیان دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر نوشین شاہ نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اس ملک میں ہوتا ہے جہاں اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کی ماں روز آپ کو یاد کراتی ہے شادی کرلو۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کرنی مجھے معاف کردو،جان چھوڑ دو ۔اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کی شادی ہو گئی ہے اور بچے نہیں ہیں تو پھر کہا جاتا ہے بچے کرلو ۔ان کا کہنا تھا نہیں کرنے بچے ،معاف کردو ،جان چھوڑ دو۔

واضح رہے اس سے قبل نوشین شاہ کا تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب اداکار یاسر نے اعتراف کیا تھا کو نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے مہمان کے طور پر آئی تھیں جس کے بعد نوشین شاہ نے یاسر شاہ اور اقرا عزیز کو غیر ضروری لوگ قرار دیا تھا ۔