• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع اٹک کی شان ملک عطا مرحوم آف کوٹ فتح خان کے ساتھ یادگار لمحات زندگی کا اثاثہ ہیں ۔ملک سیفل، ملک ظہور

May 25, 2021

پنڈی گھیب (رانا محمد سعید ) : مہمان نوازی ضلع اٹک کے ملکان کی خاندانی روایات کا خاصہ ہے۔ مستقبل قریب میں بھی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مرکزی قیادت کے ہمراہ ضلع اٹک تحصیل پنڈی گھیب کے ملکان کو خدمت کا موقع دیں گے بالخصوص بھونووالی میں ملک شیر محمد ٹھیکیدار، ملک سیفل علیخان اور ملک ظہور کے فارم ہاوس پر ضرور آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے ملک سیفل اور ملک ظہور کے پرزور اصرار پر اپنے اعزاز میں دیے گئے دیسی مرغ مصلعم عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تحصیل پنڈی گھیب کی معروف شخصیات ملک سجاد احمد آعوان ڈاکٹر زیدی ،ازیفع ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔
ٹھیکیدار شیر محمد اور ملک سیفل علیخان نے ایس۔ اے۔ صہبائی کو پگ پہنائی اور فارم ہاوس کی سیر کروائی۔ ملک شیر محمد ٹھیکیدار نے بتایا کہ ہمارا خاندان نیزہ بازی اور گھوڑ سواری میں مثالی اہمیت کا حامل ہے جبکہ ملک سیفل علیخان نے ملک عطا مرحوم آف کوٹ فتح خان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عطا مرحوم کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات میری زندگی کے یادگار لمحات کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ملک ظہور نے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام معروف شخصیات بالخصوص صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور ، ملک لیاقت ، ملک سعد خصوصی طور پر نیزہ بازی گھوڑ سواری اور بیلوں کی دوڑ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔ملک سیفل نے اپنے نونہال فرزند ملک عثمان علی اور محمد ریاض ،محمد اکرم ،فوجی عامر و دیگر احباب کے ہمراہ اپنا ڈیری فارم دکھایا۔