لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ خے مطابق پی ایس ایل کے سیزن چھ کے بقیہ میچز کیلئے بھارت سے ابو ظہبی سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزرے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز سمیت رئیلی روسو ، کیمرون ڈلپورٹ ، مائیکل سمتھ کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابو ظہبی میں انعقاد کروایا جارہاہے ۔
پی ایس ایل سیزن چھ کے بقیہ میچز کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ،شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
