• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آگئی

May 27, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
رینکنگ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ٹاپ ٹین باؤلرز کی فہرست میں موجود واحد پاکستانی باؤلر محمد عامر 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم ابھی بھی پہلے،فخرزمان ساتویں اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں عماد وسیم ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کے آف سپنرمہدی حسن سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بدولت دوسرے جبکہ مستفیض الرحمان نویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔