ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی جاری ہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے حتمی برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا ڈالے ۔ اوپنر تمیم اقبال نے 52، وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے 84 ، محمد اللہ نے 54 رنز بنائے ۔
جواب میں مہمان ٹیم کے کپتان اور اوپنر کوشال پریرا30، وانندو ہسارنگا 74 رنز کیساتھ قابل ذکر رہے ۔ سری لنکا کی ساری ٹیم 48٫1 اوورز میں 224 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی اور پہلا میچ بنگلہ دیش نے 33 رنز سے جیت لیا۔
دوسرے میچ میں بھی ٹاس بنگلہ دیش نے جیتی اور ایک بار پھر بلے بازی کا فیصلہ کیا، وکٹ کپر بلے باز مشفیق الرحیم نے 125، محمد اللہ نے 41 اور لٹن داس کے 25 رنز کی مدد سے بنگالی ٹیم 48٫1 اوورز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اس میچ میں 40 اوورز میں 245 رنز کا ہدف ملا ، سری لنکن ٹیم مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دونوں میچز میں مشفیق الرحیم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔