کراچی(غلام مصطفے عزیز ) پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ہاسپٹلز کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہماری اولین ترجیح مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساوتھ سٹی اسپتال میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ڈاکٹر سمیع احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے مزید کہا اس وقت شہر کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار بہتر ابتر ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مریض پرائیوٹ اسپتالوں کا رِخ کررہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو اطمینان بخش علاج معالجے کی سروس فراہم کرہں، ڈاکٹروں کا کردار مسیح کی طرح ہے ان کو مریضوں کے ساتھ بڑے خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا۔ کمیٹیوں کا قیام اجلاس میں موجود تمام ارکان کی مشترکہ مشاورت سے کیا گیا۔ سروے ٹیم میں سربراہ سیکریٹری پی ایچ سی اے ممبران میں حمیرا ے نور جنرل منیجر سائوتھ سٹی اسپتال، محمد سلمان احمد ڈائریکٹر اے اینڈ ایچ آر التماس میڈیکل کمپلیکس، محمد رفیق ایڈ منسٹیٹر ما مجی اسپتال، اور ڈاکٹر طاہر یوسف سی ای او ظاہر میڈیکل کمپلیکس شامل ہیں۔ فنانس کمیٹی کے ہیڈ خزانچی پی ای سی ایچ اراکین میں صبیح مرزا عثمان میموریل اسپتال، بلال احمد ڈائریکٹر اصغر میڈیکل، نصرت فہیم ایڈ منسٹیٹر اے او کلینک، ڈاکٹر اقبال میمن سی ای او انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان شامل ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہوں گے۔ ممبران میں ڈاکٹر فرحان عیسی سی ای او عیسی لیب، ڈاکٹر بلال فیض سی ای او کریک جنرل اسپتال، ڈاکٹر سعدیہ ورک سی ای او سائوتھ سٹی اسپتال شامل ہیں جبکہ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کے سربراہ نائب صدر پی ایچ سی اے ہوں گے۔ ممبران میں ڈاکٹر انیلا، ڈاکٹر فرحان عیسی، دانش احمد ایچ آر منیجر سمبروز اسپتال شامل ہیں۔ ریگولیٹری کمیٹی کی نگرانی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ خود کریں گے۔ ممبران میں ڈاکٹر طاہر یوسف، ڈاکٹر بلال فیض، ایم اقبال میمن سی ای او انڈس میڈیکلکالج ٹنڈو محمدِِ خان کو رکھا گیا ہے۔اجلاس میں اندرون سندھ سے ڈاکٹر ایم اقبال میمن میمن چئریٹبل اسپتال ٹنڈو محمد ِخان اور مشتاق علی قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں جو ضیاالدین اسپتال میں ہوا تھا اس میں ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔