اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 44 کروڑ روپے حکومت کو واپس کردیے، یہ رقم گزشتہ مالی سال میں ملنے والی مکمل رقم سپورٹس پر خرچ نہ ہوسکی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی نے گزشتہ برس بھی بجٹ کی مکمل رقم خرچ نہیں کی۔ذرائع نے کہا کہ کئی فیڈریشن مکمل گرانٹس سے محروم رہی ہیں۔اپنے خط میں پی بی ایس اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایونٹ نہ ہوسکے، اس لیے فنڈز نہیں جمع کرسکے۔اس میں کہا گیا کہ فنڈز نہ ہونے پر پلیئرز کو ماہانہ وظیفہ بھی ادا نہیں کرسکے، سال 2020 کی سپیشل گرانٹس کو جاری کروایا جائے۔
ادھر پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا کو خط لکھا۔