• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، شہباز شریف

May 31, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکلیف کا کوئی علم ہے؟، عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں جبکہ حکمران بے حسی سے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ، گندم آٹا ، چینی ، سبزی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوامی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈل سامنے آئیں گے تو روٹی مہنگی ہو گی ۔
“اپنے آقا ﷺ کی ختم نبوت کا چوکیدار ہوں”
قائڈ حزب اختلاف نے کہا کہ چینی کی قیمت 120 سے 130 روپے فی کلو تک گئی ہے ،اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو حکومت یقینی نہ بنا سکے ۔