• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کا دورہ کیا

Jun 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری)ایڈیشنل آئی جی نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد محکمہ پولیس نے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔بہاولپور رینج میں مثالی امن و امان کے قیام کیلئے تھانہ کی سطح پر موثر گشت اور زیرالتوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے۔کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں بھرپور کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں آخری شرپسند کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی کے تحت فیلڈ فورس کو اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔عوام کو پولیس کے حوالے سے سروسز کی فوری فراہمی کیلئے خدمت مراکز اور ون فائیو سنٹرز پر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او فیصل کامران کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا