• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں رورل ڈویژن میں ہونے والے جرائم اور تفتیش کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

Jun 3, 2021

خیبر پختونخواں (عمران خان) ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں رورل ڈویژن میں ہونے والے جرائم اور تفتیش کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی رورل سجاد حسین، رورل ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی عملہ نے شرکت کی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم پیشہ افراد خصوصا آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے اور ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ نمائش کے خلاف جاری مہم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

قبضہ گروپس اور اشتہاری ملزمان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پر پولیس افسران کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

جبکہ ناقص تفتیش پر تھانہ شاہ پور کے انوسٹی گیشن افیسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے دوران رورل ڈویژن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 128 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 18 عدد کلاشنکوف، دو عدد کالاکوف، 32 عدد پستول اور دو ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔۔۔