• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

Jun 4, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے اختیار کیا جانے والا رویہ قابل مذمت ہے اور صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔