• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان ماحولیات کے عالمی دن کی آج میزبانی کر رہا ہے

Jun 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کی میزبانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کر رہا ہے ، مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی ۔
مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے جبکہ تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے پیغامات نشر کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں اور نئے اہاف سے متعلق اہم اعلانات کریں گے ۔
تقریب میں ملی نغمے ، بلین ٹری سونامی منصوبے کی سائٹس اور مناظر پیش کئے جائیں گے ، تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شو اور روایتی رقص بھی پیش کیا جائے گا، گلوکار ابرار الحق بھی تقریب میں اپنا فن پیش کریں گے ۔