لارڈز(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں اور اسے انگلینڈ پر 165 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر کپتان جوئے روٹ کائل جیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔اوپننگ بلے باز روری برنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کو نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا سامنا نہ کرسکا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔روری برنز 132 اور جوئے روٹ 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چھ جبکہ کائل جیمسن نے تین اور نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کا آغاز کچھ بہتر نہ رہا۔پہلی اننگز میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے ڈیون کینوے 23رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان کین ولمسن صرف ایک رنز بناسکے دونوں کھلاڑیوں کو روبنسن نے آؤٹ کیا۔