• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل شروع ہونے سے چند دن قبل لاہور قلندرز کو زور دار جھٹکا ،اہم ترین کھلاڑ ی زخمی ہو گیا

Jun 7, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی)لاہور قلندرز کے اوپنر اور وکٹ کیپر بین ڈنک گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بین ڈنک کو ٹریننگ کے دوران ہونٹ پر بال لگی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق سی او او لاہور قلندر ثمین رانا کے مطابق بین ڈنک کو ہونٹ پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بین ڈنک اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے۔