• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل کے پہیہ میں خواتین کی چادر،ڈوپٹہ اورعبائیہ پھنسنے سے ہونیوالے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے موٹرسائیکل سوارخواتین کو روک کرانہیں احتیاطی تدابیربتائیں

Jun 7, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل کے پہیہ میں خواتین کی چادر،ڈوپٹہ اورعبائیہ پھنسنے سے ہونیوالے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے موٹرسائیکل سوارخواتین کو روک کرانہیں احتیاطی تدابیربتائیں۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرآئے روزہونیوالے حادثات کی ایک بڑی وجہ موٹر سائیکل سوار خواتین کی لاپرواہی ہے، خواتین کوموٹر سائیکل پر سوار ہونے سے پہلے اپنی چادر،دوپٹہ اور برقعہ وغیرہ اچھی طرح سمیٹ کرسفرکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل سوارافرادکو بھی چاہیے کہ وہ خواتین کو بٹھاتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ ساتھ سفرکرنیوالی خاتون کی چادر،ڈوپٹہ اورعبائیہ نیچے تونہیں لٹک رہاکیونکہ دوران سفریہی ڈوپٹہ،چادراورعبائیہ وغیرہ موٹرسائیکل کے پہیہ میں پھنس کر حادثات کا سبب بنتاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی سے متعلق یہ پیغام دوسرےافراد تک بھی پہنچائیں تا کہ شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے موٹرسائیکل سوار خواتین میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔