• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یاسر نواز کے بیان پر اداکارہ علیزے شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Jun 8, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار یاسر نواز کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا جواب دیا،انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ نے اداکار احسن شاہ کے شو میں شرکت کی اور یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے پریشان ہوگیا تھا،شو کے اس کلپ کی ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

علیزے شاہ نے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے بیان کے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ’چلیں! کوئی بات نہیں۔‘علیزے شاہ نے ایک انگلش گانا بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ لوگ میرے نظریات، میرے لباس، میرے میوزک، میرے وجود پر تنقید کرتے ہیں، کچھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور کچھ مجھے سراہتے ہیں۔‘اپ میرے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔