صوابی (اسماعیل یوسفزئی )چھوٹا لاھور پولیس نےکارروائی کرتےہوئے پولیس پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب کا کہناہے کہ ملزم فیض محمد ساکنہ بیکا کو چھوٹا لاھور پولیس نے پولیو مہم کے دوران گرفتار کیا۔ملزم فیض محمد نے 2009 میں میں اپنے ساتھیوں کے ھمراہ پولیس پر راکٹ لانچر و اے کے 47سے فائرنگ کی تھی۔ڈی پی او محمد شعیب نے کہاکہ ملزم اور ان کے ساتھیوں کے حملے سے کنسٹبل ابرار شھید ہوا تھا و کنسٹبل محمد زیب زخمی ہوا تھا جبکہ ملزم فیض محمد پولیس پر حملے سمیت قتل آقدام قتل کے مقدمات میں بھی دوہزار چھ سے پولیس کو مطلوب تھاتاہم پولیو مہم کے دوران پولیس الراٹ ہیں اور چھاپہ زنی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او محمد شعیب کا مذید کہناتھا کہ ملزم سے مذید انکشافات کی و ریکوری کی توقع ہیں۔