• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم دوسرے دن بھی جاری، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔منصور ارشد ڈپٹی کمشنر خیبر

Jun 8, 2021

خیبر پختونخواں (عمران خان)ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم دوسرے دن بھی جاری، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔منصور ارشد ڈپٹی کمشنر خیبر

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

»جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان، ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر طارق حیات،محکمہ صحت،پولیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

»میٹنگ میں دوسرے دن کے لئے کئے گئے انتظامات،پولیو سے انکاری بچوں کے متعلق پیشرفت اور مہم کے دوران ورکروں کو فیلڈ میں درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

»ضلع خیبر میں جاری انسداد پولیو مہم میں دو لاکھ دس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جارہے ہیں۔

»ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پولیو ورکر ہمارے اصل ہیروز ہیں جو کہ سخت گرمی میں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو گھر کی دہلیز پر پولیو کے قطرے پلارہے ہیں تاکہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچایا جاسکیں۔

»میٹنگ کے دوران انسداد پولیو مہم کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ پولیو سے انکاری والدین کیساتھ گفت و شنید کرکے پولیو کے متعلق انکی غلط فہمیوں کو دور کریں تاکہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر میں جاری انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکیں۔