دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سٹار پیسر حسن علی کے حصے میں ایک اور بڑا اعزازآگیا ، حسن علی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کر دیا گیا۔
حسن علی کو ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی کے صلے میں پلیئر آف دی منتھ نامزد کیا گیا ۔ کرکٹ کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق دائیں بازو کے پاکستانی باؤلر اس وقت سال 2021 میں تما فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔
حسن علی کے ساتھ پلیئر آف دی متنھ کیلئے سری لنکا کے پراوین جیا وکرما اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم ہیں ۔ گزشتہ ماہ پاکستان کے بابر اعظم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز سمیت اپنی تسلسل کیساتھ پرفارمنس کے باعث آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا تھا ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے آئی سی سی کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کے باعث نامزد کرتی ہے۔