• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترک سیریز ارطغرل کی اداکارہ گلسوم علی کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

Jun 9, 2021

استنبول(نمائندہ خصوصی) تاریخ پر مبنی ترک سیریز ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسوم علی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمتی سے گھوٹکی ٹرین حادثے نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے کیوں کہ اس حادثے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔جہاں شوبز سے منسلک دیگر شخصیات نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے وہیں ترکی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکارہ گلسم علی نے بھی گھوٹکی ٹرین حادثے میں جانوں کے ضیاع پر انتہائی غم کا اظہار کیا ہے۔
ترک اداکارہ گلسوم علی نے اپنے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ میں پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں اوردعاگو ہوں کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اللہ مغفرت فرمائے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھاکہ میں اپنے برادر ملک پاکستان کے لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں50سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔