• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کیلئے نئی پریشانی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آگئی

Jun 11, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔
تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نو ماہ سے سٹے آرڈر کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور آج انہوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ آئین کو نہیں مانتے۔ ایک ایسا شخص جو آئین کو نہیں مانتا اس کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی نشست پر بیٹھے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد متفقہ طور پر کامیاب کرائی جائے گی۔ اگلا ڈپٹی سپیکر کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔