• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Jun 11, 2021

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)ملتان سلطان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے دوسرے مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو12 رنز سے شکست دیدی ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں164 رنز بناسکی،بابر اعظم کے شاندار 85رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی جس کے باعث رن ریٹ مسلسل بڑھتا رہا۔اوپننگ بلے باز شرجیل کا جادو نہ چل سکا اور وہ چھ گیندوں پر چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل بھی فارم میں دکھائی نہ دئیے وہ 16گیندوں پر 11 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نجیب اللہ زدران بھی 11 رنز بناکر عمران طاہر کا شکار بنے۔وکٹ کیپر بلے باز والٹن 23 گیندوں پر 35 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔تھسارا پریرا اور کپتان عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے،ان کی وکٹیں عمران خان نے حاصل کیں۔بابر اعظم نے 63گیندوں پر 85 رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔قاسم اکرام 10رنز بناکر عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے ے۔سہیل تنویر 14 جبکہ خوشدل شاہ 32 گیندوں پر 44رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خوشدل شاہ نے اپنی اننگز میؓں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ملتان سلطان کی پہلی وکٹ جلدی گرگئی مگر اس کے بعد آنے والے بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپننگ بلے باز رحمان اللہ پہلے ہی اووٹ میں تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ون ڈاؤن کی پوزیشن پر آنے والے صیب مقصود نے 14 گیندوں پر 31 رنز بنائے انہوں نے عماد وسیم کے ایک اوور میں 21 رنز بٹورے۔صہیب مقصود وقاص مقصود کا نشانہ بنے۔رائلی روسو نے بھی وکٹ کے چاروں اطراف بہترین شاٹس کھیلیں وہ 24 گیندوں پر 44 رنز بناکر تھساراپریرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد رضوان 23 گیندوں پر 29 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز ہیٹمائر تھے جو کہ سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے میچ کا ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابر اعظم ، محمد عامر، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، تھسارا پریرا، مارٹن گپٹل، والٹن، قاسم اکرام، وقاص مقصود اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، رحمان اللہ، صہیب مقصود، رائلی روسو، ہیٹمائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنوار دھانی اور عمران خان شامل ہیں