• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” اللہ ان کا بھلا کرے، ان سے صرف اتنی گذارش ہے” حامد میر ایک مرتبہ پھر کھل کر بول پڑے

Jun 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی حامد میر ٹی وی سے تو آف ایئر ہو چکے لیکن ٹویٹر پر بدستور محاذ سنبھالے ہوئے ہیں ، ایک مرتبہ پھر حامد میر کھل کر بول پڑے اور اپنے دل کی بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہہ دی۔
حامد میر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ صرف لا پتہ پاکستانیوں کو بازیاب کرنے کی فریاد کی اور ملک دشمن کہلائے لیکن جو صاحبان اختیار ایک مصدقہ ملک دشمن دہشتگرد کلبھوشن کو بہت سی مراعات دے رہے ہیں اللہ ان کا بھلا کرے ، ان سے صرف اتنی گذارش ہے ایسی مہربانیاں لا پتہ پاکستانیوں پر بھی کر دیجئے ۔
واضح رہے کہ حامد نے یہ ٹویٹ اے آر وائی پر ذرائع کے حوالے سے چلنے والی خبر کے تناظر میں کی جس میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔